بیڈروم ذوق کے مطابق سجائیں

تحریر : مہوش اکرم


آپ کی خواب گاہ آپ کے گھر کا نہایت اہم حصہ ہے۔ اسی لئے اس کا صاف اور خوبصورت ہونا نہایت ضروری ہے۔ خواب گاہ کی آرائش اگر بہت نفاست اور خوبصورتی کے ساتھ کی جائے تو یہ کسی کو بھی آرام دہ اور پرسکون احساس بخشتی ہے اور اگربات اس کے برعکس کی جائے تو ہم کہہ سکتے ہیں کہ خواب گاہ کا ماحول صاف ستھرا نہ ہو تو کوئی اپنے کمرے میں بھی زیادہ دیر تک نہیں ٹھہرتا ۔

اس لئے خواب گاہ کی خوبصورت آرائش کو بے حد ضروری سمجھا جاتا ہے۔ آپ کی خوابگاہ کی آرائش میں استعمال کی گئی اشیاآپ کی سوچ اور آپ کے مزاج کی عکاسی کرتی ہیں۔ خواب گاہ کی آرائش میں درستگی کے عنصر کے ساتھ ساتھ آپ کی حس خوبصورتی کا بھی منفرد ہونا ضروری ہے۔ اس ضمن میں ہم آپ کو چند ایسے کارآمد طریقے بتا رہے ہیں جس کے ذریعے آپ اپنی خواب گاہ کی ترتیب اور آرائش کو ایسا انداز دے سکتے ہیں کہ جس سے آپ کو ایک پرسکون، آرام دہ اور صاف ستھرا ماحول مہیا ہو۔

آپ کی خواب گاہ کا رنگ مجموعی طور پر ایسا ہونا چاہیے جس سے آپ کی طبیعت ہشاش بشاش رہیں۔ اگر آپ خاموش طبیعت کی مالک ہیں تو نیلے اور بیج رنگ کے شیڈز آپ کی خواب گاہ کیلئے مناسب رہیں گے۔

خواب گاہ کی چھت کیلئے آپ بہترین وال پیپر یا پھر آرائشی اینٹیں بھی استعمال کرسکتی ہیں جو کہ بازار میں آج کل مختلف ڈیزائن میں دستیاب ہیں۔

خواب گاہ میں رکھے ہوئے بستر کیلئے ایک شاندار بیڈ شیڈ کا انتخاب کریں۔کمرے کی دیوار پر منفرد اور خوبصورت سی پینٹنگ لگانے سے نہ صرف خوش آئند احساس ابھرتا ہے بلکہ خواب گاہ کا وہ حصہ زیادہ توجہ کا مرکز بھی بنتا ہے۔

نرم کپاس کے بستر اور ان پر ملائم تکیے پرسکون احساس دلاتے ہیں تو خواب گاہ کی آرائش میں اس بات کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے کہ آپ کے بسترکے تکیوں اور پردوں کے رنگ و ڈیزائن آپ کی خواب گاہ میں رکھی باقی تمام اشیاء سے مطابقت رکھتے ہوں۔

 اپنی خواب گاہ کی منفرد اور پرکشش آرائش کیلئے تمام چیزوں کوایسے ترتیب دیں کہ جس سے آپ کی حس خوبصورتی نمایاں ہو اور آپ کمرے میں داخل ہوتے ہی خود میں ایک نئی اور توانا زندگی کا احساس پائیں۔

آپ اپنی خواب گاہ کی آرائش میں مصنوعی پھول اور پودوں کا استعمال بھی کرسکتی ہیں۔ کیونکہ یہ پھول اور پودے آپ کی خواب گاہ میںخوبصورت رنگ بھر دیتے ہیں لیکن اگر آپ حقیقی پودے اپنے خواب گاہ میں رکھنا بہتر سمجھیں تو اس کیلئے آپ کو ان کی دیکھ بھال پر باقاعدہ توجہ دینی ہوگی تاکہ پھول اور پودے مرجھانے سے محفوظ رہیں۔

آپ اپنے کمرے میں ٹیلی ویژن رکھ کر نہ صرف اپنے کمرے کو مزید مزین کرسکتی ہیں۔ بلکہ آپ اپنی خواب گاہ میں ٹیلی ویژن دیکھ کر مختلف ٹی وی پروگرامز سے لطف اندوز بھی ہوسکتی ہیں۔

ٹیلی ویژن اور آپ کے بسترکے درمیان کا فاصلہ مناسب ہونے سے آپ کی آنکھیں ٹی وی کی نقصان دہ تابکاری شعاعوں سے محفوظ رہتی ہیں۔

اس کے علاوہ آپ اپنی خواب گاہ کی دیوار کو ہاتھ سے بنائی گئی خوبصورت اشیاء یا پھر اپنی فیملی اور بچوں کی تصاویر سے بھی آراستہ کرسکتی ہیں۔

خواب گاہ کے فرش کیلئے خوبصورت اور نفیس قالین بھی خریدے جا سکتے ہیں کیونکہ اکثر اوقات آپ کے گھروں کے فرش ماربل کے بنے ہوتے ہیں جن سے زیادہ ٹھنڈک کا احساس ہوتا ہے تو اپنے بستر سے اترتے وقت اگر آپ کے پائوں فرش کی بجائے قالین پر پڑیں تو آپ میں نرم و ملائم اور شائستہ احساس ابھرتا ہے۔

اپنے کمرے کو ایسے چیزوں سے آراستہ کریں، جن سے آپ کی روزمرہ زندگی میں آسانیاں پیدا ہوں جیسا کہ تولیے لٹکانے کیلئے آپ اپنی خواب گاہ کی دیوار پر پلاسٹک کے خوبصورت بکس بھی لگا سکتی ہیں اور جوتوں کو ترتیب سے رکھنے کیلئے آپ اپنی خواب گاہ کے دروازے کے پیچھے کی جانب ہی کوئی صاف سی جگہ مخصوص کرلیں۔

آپ اپنی خواب گاہ میںآئینہ لگاتے ہوئے  اس بات کو مدنظر رکھیں کہ آئینہ ایسی جگہ پر لگایا جائے جہاں سے نہ صرف آپ اپنا عکس آئینے میں دیکھ پائیں بلکہ آپ کی خواب گاہ میں لگی ٹیوب لائٹ یا بلب کی روشنی کو آئینہ جذب کرکے پورے کمرے کو روشن ماحول مہیا کرے۔

اگر آپ اپنی خواب گاہ کیلئے استعمال شدہ فرنیچر خریدنا چاہ رہی ہیں تو اس ضمن میں آپ فرنیچر کے خراب یا بوسیدہ حصوں کو ٹھیک کر کے کم خرچ میں اپنی خواب گاہ کو خوبصورتی سے سجا سکتی ہیں۔

اس کے علاوہ اگر آپ کمرے کے فرنیچر کے پوشش چمڑے سے بنے ہیں تو انہیں آپ ہلکا سا زیتون کا تیل لگا کر بھی کپڑے سے صاف کر سکتی ہیں جس سے وہ ایک دم نئے اور چمکدار محسوس ہوتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

فردمعاشرہ اور اخلاق نبویﷺ

’’ (اے حبیب) اللہ تعالیٰ کی رحمت سے آپﷺ لوگوں سے نرمی کے ساتھ پیش آتے ہیں، اگر آپ سخت مزاج اور سخت دل والے ہوتے تو یہ لوگ آپ کے پاس سے ہٹ جاتے‘‘(الانعام:159)حضرت عائشہ ؓ فرماتی ہیں، رسول کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ’’کامل ترین مومن وہ ہے جو اخلاق میں اچھا ہو اور اپنے اہل وعیال کیلئے نرم خو ہو‘‘(مشکوٰۃ المصابیح:3263)

سخاوت کا اعلیٰ ترین معیار

حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اکرمﷺ نے فرمایا: ’’اگر میرے پاس احد پہاڑ کے برابر سونا ہو تو مجھے یہ بات پسند نہ ہو کہ اس پر تین راتیں گزریں اور اس کے بعد اس میں سے کچھ میرے پاس رہے مگر صرف اتنا کہ اس سے قرض ادا کر سکوں‘‘(بخاری شریف)۔ اخلاق فاضلہ میں سے سخاوت ہی وہ سب سے بڑی صفت ہے جس کے متعلق حضور اکرم ﷺنے خصوصیت سے توجہ دلائی ہے اور فرمایا: ’’خیرات سے انسان کا مال کم نہیں ہوتا بلکہ جتنا وہ دیتا ہے اتنا ہی خدا اسے اور دے دیتا ہے‘‘۔

حضورﷺ کا عفوودرگزر

رسول اکرمﷺ نے کبھی اپنی ذات کا انتقام نہیں لیا، ہاں اگر اللہ کی حد پامال کی جاتی تو آپﷺ اس کا انتقام لیتے تھے (ابو داؤد)

مسائل اور ان کا حل

سجدہ کی تسبیحات چھوٹنے سے نماز پر اثر سوا ل :سجدہ میں اگر تسبیحات چھوٹ جائیں تو کیا اس سے نماز پر اثر پڑتا ہے اور سجدہ سہو کرنا ہو گا؟جواب : سجدہ کی تسبیحات سنت ہیں، ان کے پڑھنے کا اہتمام کرنا چاہئے تاہم ان کے چھوٹ جانے کی صورت میں سجدہ سہو لازم نہیں۔

آئینی بحران سنگین ہو گیا؟

پاکستان میں بڑا آئینی بحران پیدا ہو چکا ہے جو آنے و الے دنوں میں سیاسی عدم استحکام میں اضافے کی خبر دے رہا ہے۔ کشیدگی صرف ریاست کے ستونوں کے درمیان ہی نہیں عدلیہ کے اندر بھی اختلافات شدت اختیار کر چکے ہیں۔

وائس چانسلرز کی تقرریوں کا عمل ایشو کیوں بنا؟

سپریم کورٹ کی طرف سے مخصوص نشستوں کے تفصیلی فیصلہ کے بعد عدالت عظمیٰ اور حکومت ایک دوسرے کے مد مقابل کھڑے ہیں اور خاص طور پر عدالت عظمیٰ کی جانب سے 8فروری کے انتخابات کو غیر منصفانہ قرار دینے اور الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں ناکامی کے سوال پر حکومت میں پریشانی ہے ۔