مسائل اور ان کا حل

تحریر : مفتی محمد زبیر


سجدہ کی تسبیحات چھوٹنے سے نماز پر اثر سوا ل :سجدہ میں اگر تسبیحات چھوٹ جائیں تو کیا اس سے نماز پر اثر پڑتا ہے اور سجدہ سہو کرنا ہو گا؟جواب : سجدہ کی تسبیحات سنت ہیں، ان کے پڑھنے کا اہتمام کرنا چاہئے تاہم ان کے چھوٹ جانے کی صورت میں سجدہ سہو لازم نہیں۔

نماز وتلاوت میں وسوسوں کا علاج

سوال: مجھے وسوسوں نے بہت تنگ کررکھا ہے، نماز، تلاوت وغیرہ کے وقت عجیب عجیب خیالات آتے ہیں، کوئی وظیفہ بتادیں۔

جواب: وساوس کا علاج یہ ہے کہ ان کی طرف توجہ ہی نہ دیں۔ اگر نماز میں وسوسہ آتا ہے تو اسی حال میں اللہ تعالیٰ کی عظمت اور جلال کا تصور کر کے نماز پوری کی جائے اور یہ تصور کرے کہ اللہ تعالیٰ کو دیکھ رہا ہوں اور اللہ مجھے دیکھ رہا ہے۔ اس مقصد کیلئے نماز میں پڑھے جانے والے اذکار و تلاوت کے ترجمہ پر غور کرے، ورنہ ہر لفظ سوچ سوچ کر ادا کرے ، اور ہر رکن کے آداب کا خیال رکھے۔ انشااللہ نماز میں خشوع وخضوع حاصل ہوگا۔

دوائی پیتے ہوئے بسم اللہ پڑھنا

سوال: کیا یہ بات درست ہے کہ دوائی پیتے ہوئے بسم اللہ نہیں پڑھنا چاہیے بلکہ یاشافی پڑھنا چاہیے؟ (عبدالوحید)

جواب: دوائی پیتے ہوئے بسم اللہ پڑھنے میں کوئی مضائقہ نہیں۔

جماعت نکل جانے کی صورت میں گھر میں نماز پڑھنا

سوال :نمازباجماعت نکل جانے کے بعد بھی نمازمسجدجاکرپڑھنی چاہئے یا گھر پر پڑھ سکتے ہیں؟ (نعمان، کراچی)

جواب :گھر میں پڑھ سکتے ہیں البتہ جماعت نکل جانے کی صورت میں اگرہوسکے توگھروالوں کوجمع کرکے گھرہی میں نمازباجماعت ادا کرلیں، ورنہ تنہاگھرمیں یا مسجد میں جا کر پڑھنابھی شرعاً درست ہے ۔(فی بدائع الصنائع1؍156)، (وفی ردالمحتار1؍553)

میت کا قرضہ معلوم نہ ہو تو کیا حکم ہے ؟

سوال :میت کاقرضہ جس کی ہمیں تعدادبھی معلوم نہیں کیسے اداکریں گے ؟طریقہ بتا دیں (تبریز، لانڈھی کراچی)

جواب : جنازے کے شرکاء میں اورجن لوگوں کے ساتھ مرحوم کا زیادہ اٹھنا بیٹھنا تھا ان میں اعلان کر دیاجائے کہ مرحوم پرکسی کاقرضہ ہوتووہ اس کے ورثاء سے رابطہ کرے۔ اس کے بعد مکمل شرعی ثبوت سے ثابت شدہ قرضہ مرحوم کے پورے ترکہ سے ادا کیا جائے گااوراگر شرعی ثبوت نہ ہو مگر سب ورثاء بالغ ہوں اوروہ کسی قرض خواہ کی تصدیق کرتے ہوں تو بھی یہی حکم ہوگا۔تاہم شرعی ثبوت نہ ہونے کی صورت میں کسی قرضہ کی اگربعض ورثاء تصدیق کرتے ہوں اوربعض نہ کرتے ہوں توجوتصدیق کرتے ہوں ان کے حصہ سے قرضہ اداکیاجائے گا۔

مرحوم کے ذمہ قضاء نمازیں اور روزے

سوال : مرحوم کے فرائض(نمازوروزہ)کی جگہ کیاکرناچاہئے جس سے وہ ادا ہو جائیں۔ نیز جو شخص نمازوروزہ قضاء کرتے ہوئے فوت ہوجائے جبکہ اس نے پورے نمازوروزوں کی قضاء نہیں کی تھی مثلاً100روزوں میں سے 50 ہوئے تھے تو باقی 50پرکوئی معافی ہو گی اگراس کے ورثاء اس کا فدیہ وغیرہ نہیں دیتے؟ (گلنواز، صوابی)

جواب : جس شخص کے ذمے کچھ نماز و روزوں کی قضاء ہواوراس نے ان کے فدیہ کی وصیت نہ کی ہو نیز ورثاء بھی اس کی طرف سے ادا نہ کریں تو اس کا معاملہ اللہ تعالیٰ کی مشیت پرموقوف ہے۔ اگر چاہیں توبخش دیں گے اور چاہیں توسزادیں گے۔ تاہم اگر مرحوم نے اپنے ذمہ قضاء نماز و روزوں کے فدیہ کی وصیت کی ہو اور ترکہ بھی چھوڑا ہو تو ترکہ کے ایک تہائی مال سے نمازوروزوں کا فدیہ اداکرناورثاء پرلازم ہے۔ اس وصیت پرعمل نہ کرنے کی صورت میں ورثاء گناہگار ہوں گے۔ اگر مرحوم نے فدیہ اداکرنے کی وصیت نہ کی ہو یا ترکہ نہ چھوڑاہوتوورثاء پرفدیہ اداکرنالازم نہیں لیکن بالغ ورثاء اپنے حصے یا ذاتی مال سے فدیہ ادا کرنا چاہیں  تو کر سکتے ہیں اور ان کا مرحوم پر احسان ہوگااورعنداللہ ثواب بھی ملے گا۔

سونے چاندی کے علاوہ 

کسی دھات کی انگوٹھی کا مسئلہ  

سوال: سونے چاندی کے علاوہ کسی اور دھات کی انگوٹھی پہننا کیسا ہے؟ نماز ہوتی ہے یا نہیں؟ (فرحان، سعید آباد)

جواب:سونے چاندی کے علاوہ کسی اور دھات کی انگوٹھی پہننا مرد اور عورت دونوں کیلئے درست نہیں (شامی:6؍360)، تاہم اس کے ساتھ نماز ہوجائے گی۔

مونچھوں کے کاٹنے کا معاملہ

سوال :مونچھوں کوصاف کرنے کاکیاحکم ہے؟(نعمان ،کراچی )

جواب:مونچھوں کاکتروانااس قدرکہ لب کے برابرہوجائے سنت ہے اورمنڈانے میں اختلاف ہے بعض کے ہاں بدعت ہے بعض اجازت دیتے ہیں۔ اس لئے نہ منڈانے میں احتیاط ہے۔(بہشتی زیور 11؍773، والدر المختار 2؍428)

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

فردمعاشرہ اور اخلاق نبویﷺ

’’ (اے حبیب) اللہ تعالیٰ کی رحمت سے آپﷺ لوگوں سے نرمی کے ساتھ پیش آتے ہیں، اگر آپ سخت مزاج اور سخت دل والے ہوتے تو یہ لوگ آپ کے پاس سے ہٹ جاتے‘‘(الانعام:159)حضرت عائشہ ؓ فرماتی ہیں، رسول کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ’’کامل ترین مومن وہ ہے جو اخلاق میں اچھا ہو اور اپنے اہل وعیال کیلئے نرم خو ہو‘‘(مشکوٰۃ المصابیح:3263)

سخاوت کا اعلیٰ ترین معیار

حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اکرمﷺ نے فرمایا: ’’اگر میرے پاس احد پہاڑ کے برابر سونا ہو تو مجھے یہ بات پسند نہ ہو کہ اس پر تین راتیں گزریں اور اس کے بعد اس میں سے کچھ میرے پاس رہے مگر صرف اتنا کہ اس سے قرض ادا کر سکوں‘‘(بخاری شریف)۔ اخلاق فاضلہ میں سے سخاوت ہی وہ سب سے بڑی صفت ہے جس کے متعلق حضور اکرم ﷺنے خصوصیت سے توجہ دلائی ہے اور فرمایا: ’’خیرات سے انسان کا مال کم نہیں ہوتا بلکہ جتنا وہ دیتا ہے اتنا ہی خدا اسے اور دے دیتا ہے‘‘۔

حضورﷺ کا عفوودرگزر

رسول اکرمﷺ نے کبھی اپنی ذات کا انتقام نہیں لیا، ہاں اگر اللہ کی حد پامال کی جاتی تو آپﷺ اس کا انتقام لیتے تھے (ابو داؤد)

آئینی بحران سنگین ہو گیا؟

پاکستان میں بڑا آئینی بحران پیدا ہو چکا ہے جو آنے و الے دنوں میں سیاسی عدم استحکام میں اضافے کی خبر دے رہا ہے۔ کشیدگی صرف ریاست کے ستونوں کے درمیان ہی نہیں عدلیہ کے اندر بھی اختلافات شدت اختیار کر چکے ہیں۔

وائس چانسلرز کی تقرریوں کا عمل ایشو کیوں بنا؟

سپریم کورٹ کی طرف سے مخصوص نشستوں کے تفصیلی فیصلہ کے بعد عدالت عظمیٰ اور حکومت ایک دوسرے کے مد مقابل کھڑے ہیں اور خاص طور پر عدالت عظمیٰ کی جانب سے 8فروری کے انتخابات کو غیر منصفانہ قرار دینے اور الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں ناکامی کے سوال پر حکومت میں پریشانی ہے ۔

بلاول بھٹو کی سالگرہ اور سندھ کی سیاست

21 ستمبر کوسندھ سمیت ملک بھر میں پیپلز پارٹی نے اپنے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ منائی۔اللہ کے فضل سے انہوں نے زندگی کی 36 بہاریں دیکھ لی ہیں۔ بلاول ہاؤس کراچی میں تقریب ہوئی جہاں بلاول بھٹو نے آصفہ بھٹو اور فریال تالپور کے ہمراہ کیک کاٹا۔