ذرامسکرایئے
سخت سردی کا موسم تھا، ایک بیوقوف مسلسل پانی بھرے جارہا تھا۔ ایک صاحب نے پوچھا ’’ تم صبح سے اتنا پانی کیوں بھر رہے ہو، آخر اتنے پانی کا کیا کرو گے؟‘‘ بیوقوف بولا: ’’ پانی بہت ٹھنڈا ہے، گرمیوں میں کام آئے گا‘‘۔٭٭٭
استاد: ایسی چیز کا نام بتاؤ جس کی چھ ٹانگیں اور دو سر ہوں۔
شاگرد: گھوڑا اور اُس کا سوار۔
٭٭٭
تین آدمی آپس میں اپنے اپنے دُکھوں کی داستان سنا رہے تھے۔
پہلا: میں تین سال تک افریقہ کے جنگلوں میں رہا ہوں۔
دوسرا: میں پانچ سال عرب کے صحراؤں میں رہا ہوں۔
تیسرا دُکھی انداز میں: میں بیس سال سے اپنی بیوی کے ساتھ رہ رہا ہوں۔
٭٭٭
ماہر نفسیات: مبارک ہو، آپ کا علاج مکمل ہو گیا۔ اب آپ بالکل ٹھیک ہیں۔
دماغی مریض: کیا فائدہ! آپ کے علاج سے پہلے میں فرانس کا بادشاہ تھا، اب ایک عام آدمی ہوں۔