ہینڈبیگز۔۔۔پرس

کپڑوں اور زیورات کے ساتھ اچھی ساخت اور ڈیزائن کے جدید تراش خراش کے ہینڈ بیگز اور پرس شخصیت کو پرتاثر بنانے میں بڑے معاون ثابت ہوتے ہیں۔ہینڈ بیگ کے بعض ٹرینڈز اپنی بناوٹ اور جدت کے سبب سارا سال مقبول رہتے ہیں۔ اس سال نرم ساخت، سٹڈ جڑے اور کئی جیبوں والے ہینڈ بیگ اور پرس فیشن حلقوں میں نمایاں رہیں گے۔ کوئی بھی بیگ یا پرس خریدنے میں ذاتی پسند اور نا پسند بڑی اہمیت رکھتی ہے۔
2025ء کے آنے والے نئے ہینڈ بیگوں کے نئے انداز کیلئے تیار ہو جائیں۔ بیلٹ پرس، فرینج اور سٹڈ ہینڈ بیگ خواتین پسند کر یں گی۔ نئے سال کے نئے رجحانات کے بارے میں جانئے جو غیر ملکی برانڈز نے انٹرنیشنل فیشن شوز میں متعارف کروائے ہیں۔
بیلٹڈ بیگز ( Belted Bags ): رواں برس یہ ہینڈ بیگ پسند کیا جائے گا۔ اس پرس میں نوعمر لڑکیاں زیادہ سامان باآسانی رکھ سکتی ہیں۔
سٹڈ بیگز (Bags Studded):اس قسم کے بیگ کو گزشتہ چند برسوں سے پسند کیا جارہا ہے۔ یہ بیگ رواں برس بھی ٹرینڈ میں رہے گا۔
ریکٹینگل بیگز(Rectangle Bags) :چونکہ اِن دنوں لیپ ٹاپ اور ٹیبلٹ کا زیادہ استعمال کیا جاتا ہے، اس لئے اس بیگ کی کافی مانگ ہو گی۔
فرنج بیگز( Bags Fringe ):اِن دنوں جھالر والا بیگ کافی پسند کیا جا رہا ہے۔ خاص طور پر نوعمر لڑکیاں اس کا زیادہ استعمال کر رہی ہیں۔
بکٹ بیگ (bag Buckets ):یہ بیگ الگ الگ ساخت اور ڈیزائن میں دستیاب ہیں۔ یہ انڈو ویسٹرن ڈریس کے ساتھ خوب جچتا ہے۔
ہینڈ بیگز بڑی تیزی سے تبدیل ہوتے رہتے ہیں اور ہر سیزن میں نت نئے انداز مارکیٹ میں آجاتے ہیں۔ فیشن ٹرینڈز کے اس قدر تیزی سے بدلنے کی وجہ سے بہت مہنگے ہینڈ بیگ یا پرس خریدنے کی ضرورت نہیں۔ مارکیٹ میں مناسب داموں پر خوبصورت، اچھے میٹریل کے بیگز بڑی ورائٹی میں دستیاب ہیں اور زیادہ رقم صرف کیے بغیر باآسانی کوئی بھی پرس یا ہینڈ بیگ موسم اور ٹرینڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے خریدا جا سکتا ہے۔