ذرا مسکرائیے
استاد (شاگرد سے) : پچاس میں سے کتنے نکالیں جائیں کہ باقی پانچ بچیں۔ شاگرد: جناب ! صفر۔ ٭٭٭
بیٹے نے باپ سے کہا : میں کھڑکی کے قریب کھڑا گانا گا رہا تھا تو کسی نے ایک جوتا پھینکا۔
باپ نے کہا: ایک گانا اور گائو تا کہ دوسرے پیر کا جوتا بھی آ جائے۔
٭٭٭
ایک دیہاتی پہلی بار جہاز میں سوار ہوا اور پائلٹ سے بولا: چلو بھئی! چلتے کیوں نہیں۔
پائلٹ نے غصے سے کہا:یہ گاڑی نہیں ‘ ہوائی جہاز ہے۔
دیہاتی نے پوچھا:اس میں تیل تو پورا ہے نا؟۔
پائلٹ: کیوں! تمھیں تیل کی کیا فکر ہے۔
دیہاتی: اوپر جا کر تیل ختم ہو گیا تو تم کہو گے‘ چلو نیچے اتر کر دھکا لگاؤ۔
٭٭٭
استاد (شاگرد سے) : ’’تمھارا لباس کس چیز سے بنا ہے۔
شاگرد: جناب! ابا جان کے بڑے لباس کو چھوٹا کر کے۔
٭٭٭