آج کا پکوان:چکن کڑاہی (ریسٹورنٹ سٹائل)
اجزا: چکن: 1 کلو،ٹماٹر: 5،6 (باریک کٹے ہوئے)، ادرک لہسن پیسٹ: 2 کھانے کے چمچ،ہری مرچیں: 4،5 (کاٹ لیں)،دہی: آدھا کپ،کالی مرچ، لال مرچ، دھنیا پاؤڈر: حسبِ ذائقہ،نمک: حسبِ ذائقہ، ہرا دھنیا، ادرک باریک کٹی ہوئی: گارنش کے لیے،تیل: آدھا کپ۔
ترکیب:تیل گرم کر کے اس میں ادرک لہسن ڈال کر سنہری کر لیں۔چکن شامل کر کے اچھی طرح بھونیں جب تک پانی خشک ہو جائے۔اب ٹماٹر، نمک، اور مسالے شامل کر کے درمیانی آنچ پر پکائیں۔ ٹماٹر گل جائیں تو دہی شامل کریں اور بھونتے رہیں یہاں تک کہ تیل الگ ہو جائے۔آخر میں ہری مرچ، ادرک، اور ہرا دھنیا شامل کر کے ڈھک دیں۔
ہاٹ اینڈ ساور سوپ
اجزا: چکن یخنی: 4 کپ،ابلی ہوئی چکن (ریشہ کی ہوئی): 1 کپ، گاجر، بند گوبھی، شملہ مرچ: باریک کٹی ہوئی (1 کپ)، سویا سوس: 2کھانے کے چمچ، سرکہ:2 کھانے کے چمچ،چلی سوس: 1 کھانے کا چمچ،کارن فلور: 2 کھانے کے چمچ (تھوڑے پانی میں گھول لیں)،نمک اور کالی مرچ: حسبِ ذائقہ،انڈا: 1 (ہلکا سا پھینٹا ہوا)۔
ترکیب:ایک پتیلی میں یخنی گرم کریں اور سبزیاں شامل کریں۔ابلی چکن اور تمام سوسز ڈالیں، 5،6 منٹ ابالیں۔کارن فلور شامل کریں تاکہ سوپ گاڑھا ہو جائے۔آخر میں انڈا آہستہ آہستہ ڈالیں اور ہلکا سا ہلائیں تاکہ دھاگے بن جائیں۔ گرم گرم پیش کریں۔
گاجر کا حلوہ
اجزا:گاجر(باریک کدوکش کی ہوئی): 1کلو، دودھ: 1 لیٹر،چینی: 1 کپ (ذائقے کے مطابق کم یا زیادہ کر سکتے ہیں)،گھی: 4 کھانے کے چمچ،الائچی پاؤڈر: آدھی چائے کی چمچ،کھویا :آدھا کپ،بادام، پستہ، کاجو: حسبِ ضرورت (کٹے ہوئے)،کشمش: حسبِ ذائقہ۔
ترکیب: ایک بھاری پیندے والے برتن میں دودھ ڈال کر اُبال لیں۔ اس میں گاجر ڈالیں اور درمیانی آنچ پر پکنے دیں، یہاں تک کہ دودھ تقریباً خشک ہو جائے۔ گھی شامل کریں اور گاجروں کو بھونیں تاکہ رنگ چمکدار سرخ ہو جائے اور خوشبو آنے لگے۔ اب چینی شامل کریں ۔چینی گھلنے پر حلوہ دوبارہ نرم ہو جائے گا اسے ہلکی آنچ پر بھونتے رہیں۔ جب حلوہ گاڑھا ہونے لگے تو الائچی پاؤڈر اور کھویا شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں۔ آخر میں کٹے ہوئے بادام، پستہ اور کشمش ڈال کر دو منٹ دم پر رکھیں۔