آج کا دن

اسپیشل فیچر
دنیا کے گرد چکر لگانے کا ریکاڑد
2005ء میں برطانوی خاتون ایلن میک آرتھر نے سمندری بادبان کے ذریعے سب سے کم وقت میں دنیا کے گرد چکر لگا کر ریکارڈ قائم کیا۔ایلن نے 27 ہزار354 میل کا فاصلہ 71 دن، 14 گھنٹے ،18 منٹ اور 33 سیکنڈ میں طے کیا۔اس سے پہلے یہ ریکارڈ فرانس کے جویون نے 2004ء میں بنایاتھاانہوں مقررہ فاصلہ 72 دن ، 22 گھنٹے 54 منٹ، بائیس سیکنڈ میں مکمل کیا تھا۔
ولادمیرنذر آتش ہوا
منگولوں نے روسی شہر ولادمیر کو آگ لگا دی۔ منگول جنگجو یورپ کی طرف بڑھنے لگے توسب سے پہلے انہوں نے دریائے وُلگا کے علاقے پر حملہ کِیا۔ پھر انہوں نے دیگر روسی شہروں پر چڑھائی کی۔اس کے بعد منگولوں نے پیشکش کی کہ اگر انہیں روسی شہروں میں موجود تمام مال کا دسواں حصہ دیا جائے تو وہ اِن کو تباہ نہیں کریں گے لیکن روسیوں نے لڑنے کا فیصلہ کِیا۔ لہٰذا، منگولوں نے منجنیکوںکے ذریعے شہر پر پتھراور مٹی کا تیل برسایا۔ جب ایک شہر کی دیوار گر جاتی تو منگول اس کے باشندوں میں اس حد تک خونریزی کرتے کہ کوئی شخص زندہ نہ بچتا۔
گریناڈاآزاد ہوا
کیریبین جزائر کے ملک گریناڈا نے 1974ء میں آج کے روز برطانیہ سے آزادی حاصل کی ۔اس کی سرکاری زبان انگریزی ہے جبکہ دارالحکومت سینٹ جارجز ہے جو اس ملک کا سب سے بڑا شہر بھی ہے۔ یہ ملک 344 مربع کلومیٹر پر مشتمل ہے۔گریناڈا دنیا کے ان چند ممالک میں سے ایک ہے جنہوں نے اپنی افواج ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔ اگرچہ گریناڈا کی کوئی فوج نہیں لیکن یہ دنیا کے محفوظ ترین ممالک میں سے ایک ہے اور یہاں جرائم کی شرح بہت کم ہے۔یہاں کے شہری اکثر اپنے گھر کا دروازہ ہی لاک نہیں کرتے۔ گریناڈا کی پولیس ہے لیکن وہ بھی اسلحے کے بغیر گشت کرتی ہے۔
بلجئیم میں آئین کا نفاذ
بیلجیئم شمال مغربی یورپ میں واقع ایک آزاد ملک ہے۔1831ء میں آج کے روز بیلجیئم میں آئین کا نفاذ ہوا۔ اس کا سرکاری نام مملکت بیلجیئم ہے۔ یورپی یونین کی یورپی پارلیمان اور نیٹو کے مرکزی دفاتر بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں قائم ہیں۔ بیلجیئم کی شمالی سرحد نیدرلینڈز سے، مشرقی سرحد جرمنی سے، جنوب مشرقی سرحد لکسمبرگ سے اور جنوب مشرقی سرحد فرانس سے ملتی ہے۔ اس کے شمال مغرب میں بحیرہ شمال واقع ہے۔ بیلجیئم ایک خود مختار ریاست ہے جس میں آئینی بادشاہت قائم ہے اور اس ریاست کا طرز حکومت پارلیمانی نظام پر مشتمل ہے۔