آج کا دن

اسپیشل فیچر
مصنوعی ذہانت
13جولائی 1956ء مصنوعی ذہانت پر ڈارٹ ماؤتھ ریسرچ پراجیکٹ کا آغاز ہوا۔ یہ موسم گرما کی ایک ورکشاپ تھی جسے مصنوعی ذہانت کا بانی بھی سمجھا جاتا ہے۔ اسی ایونٹ سے دنیا میں مصنوعی ذہانت پر بحث کا آغاز ہوا تھا۔یہ ورکشاپ تقریباً چھ سے آٹھ ہفتوں تک جاری رہی۔ یہ بنیادی طور پر ایک سیشن تھا جس میں مصنوعی ذہانت کی صلاحیت پر بات کی گئی تھی۔ ایونٹ کو گیارہ ریاضی دانوں اور سائنسدانوں نے ڈیزائن کیا تھا لیکن اس کا انعقاد کرنے والوں کی زیادہ تعداد اس میں شرکت نہیں کر سکی تھی۔
اوگاڈن کی جنگ
13جولائی1977ء میں ایتھوپیا اور صومالیہ کے درمیان جنگ کا آغاز ہوا ، اس جنگ کو اوگاڈن کی لڑائی بھی کہتے ہیں۔ یہ1977ء سے1978ء تک ایتھوپیا کے علاقے اوگاڈن میں لڑی جانے والی بہت بڑی لڑائی تھی۔اس لڑائی نے جنگ کی صورتحال اس وقت اختیار کی جب صومالیہ نے اوگاڈن پر باقاعدہ حملہ کیا۔ اسی وجہ سے اسے اس وقت کی بڑی طاقت سوویت یونین کی ناراضگی کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے سپر پاور نے صومالیہ کی حمایت ختم کردی اور اس کی بجائے ایتھوپیا کی حمایت کرنے کا اعلان کیا۔ ایتھوپیا کو 1 بلین ڈالر مالیت کے فوجی سامان کی ایک بڑی امدادکے ذریعے شکست سے بچا لیا گیا۔
برلن معاہدہ
برلن کا معاہدہ بنیادی طور پر آسٹریا ہنگری، فرانس، جرمنی، برطانیہ، آئرلینڈ، اٹلی، روس اور سلطنت عثمانیہ کے درمیان مشرق میں معاملات کے حل کیلئے رسمی طور پر معاہدہ تھا۔ اس معاہدے پر 13 جولائی 1878ء کو دستخط کیے گئے تھے۔1877ء تا1878ء کی روس اورترک جنگ میں سلطنت عثمانیہ کے خلاف روسی فتح کے بعد بڑی طاقتوں نے بلقان کے علاقے کے نقشے کی تشکیل نو کی اور اس کے ساتھ ہی عثمانیوں نے یورپ میں اپنی بڑی ملکیت کھو دی۔ یہ ویانا کی 1815ء کانگریس کے بعد کے عرصے میں تین بڑے امن معاہدوں میں سے ایک تھا۔
راؤنڈوے کی لڑائی
راؤنڈ وے ڈاؤن کی جنگ 13 جولائی 1643ء کو پہلی انگریزی خانہ جنگی کے دوران ولٹ شائر میں ڈیوائز کے قریب لڑی گئی۔ آکسفورڈ سے ساری رات سفر کرنے کے بعد تعداد میں بہت زیادہ اور تھک جانے کے باوجود، لارڈ ولموٹ کے ماتحت ایک رائلسٹ کیولری فورس نے سر ولیم والر کے ماتحت مغرب کی پارلیمنٹرین آرمی پر زبردست فتح حاصل کی۔اس جنگ کو ان کی سب سے فیصلہ کن فتح کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ رائلسٹوں نے جنوبی مغربی انگلینڈ کا کنٹرول حاصل کر لیا جو 1645ء کے آخر تک ان کے پاس رہا۔