میڈرڈ اوپن:روسی کھلاڑی اسلان کاراٹسیف کا کامیاب آغاز

میڈرڈ اوپن:روسی کھلاڑی اسلان کاراٹسیف کا کامیاب آغاز

اسپین میں شروع ہونے والے میڈرڈ اوپن کے ابتدائی راؤنڈ میں روسی کھلاڑی اسلان کاراٹسیف نے ....

میڈرڈ(اسپورٹس ڈیسک)فرانس کے اوگو ہمبرٹ کیخلاف سات،پانچ اور چھ،چار سے کامیابی کی بدولت ڈیبیو پر اولین کامیابی یقینی بنالی جبکہ دوسرے راؤنڈ میں وہ ارجنٹائن کے ڈیگو شوارٹزمین کا سامنا کریں گے ۔اسی راؤنڈ میں برطانیہ کے ڈینیئل ایوانز،جرمنی کے ڈومینک کوئپفر،امریکا کے مارکوس گیرون،اٹلی کے فیبیو فوگنینی،جنوبی افریقہ کے لائیڈ ہیرس اور امریکا کے جان آئزنر نے بھی حریف کھلاڑیوں کیخلاف کامیابی کی بدولت دوسرے مرحلے میں رسائی ممکن بنا لی البتہ نمبر تیرہ سیڈ بلغاریہ کے گریگور ڈیمٹروف کا سفر تمام ہو گیا جو پہلی آزمائش میں ناکامی کا شکار ہوگئے۔ پرتگال میں جاری ایسٹوریل اوپن کے فائنل میں نمبر سات سیڈ اسپینش پلیئر البرٹ راموس ونولاس نے برطانوی حریف کیمرون نوری کو چار، چھ، چھ، تین اور سات،چھ سے ہرا کر ٹائٹل جیت لیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں