شاہد آفریدی کیلئے ایم سی سی کی تاحیات رکنیت کا اعزاز

شاہد آفریدی کیلئے ایم سی سی کی تاحیات رکنیت کا اعزاز

دنیا کے معزز ترین کلب کی جانب سے ممبرشپ کا حصول معمولی بات نہیں،آل راؤنڈر

کراچی(اسپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اپنے وقت کے بہترین آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو ایم سی سی نے تاحیات اعزازی رکنیت سے نواز دیا جس پر آل راؤنڈر کا کہنا ہے کہ دنیا کے معزز ترین کلب کی جانب سے ممبرشپ کا حصول معمولی بات نہیں ہے ۔سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر تصاویر جاری کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے میریلبون کرکٹ کلب کا اعزاز کیلئے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس اعزاز کیلئے دنیا کے سب سے معزز کرکٹ کلب اور کھیل کے قوانین کے محافظ ادارے کے شکر گزار ہیں کہ انہیں اس کا مستحق سمجھا گیا۔ واضح رہے کہ ایم سی سی نے شاہد آفریدی کو مکمل رکنیت کا کارڈ بھی جاری کردیا جن کا کہنا تھا کہ وہ کرکٹ کے میدان میں اور باہر بھی اس حیرت انگیز کھیل کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں