مارک سیلبی چوتھی بار ورلڈ سنوکر چیمپئن بن گئے

مارک سیلبی چوتھی بار ورلڈ سنوکر چیمپئن بن گئے

انگلینڈ کے مارک سیلبی نے 2021 ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ جیت لی

لندن (سپورٹس ڈیسک)فیصلہ کن معرکہ میں انہوں نے ہم وطن حریف شان مورفی کو 15-18 سے ہرا کر چوتھی بار یہ ایونٹ اپنے نام کیا۔ ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کا فائنل کروسبیل تھیٹر، شیفلڈ میں کھیلا گیا جس میں عالمی نمبر 4 انگلینڈ کے مارک سیلبی نے عالمی نمبر 7 ہم وطن حریف شان مورفی کو بیسٹ آف 35 فریمز میں سخت مقابلے کے بعد 15-18 سے شکست دی اور چوتھی مرتبہ یہ ٹائٹل اپنے نام کیا۔ اس سے قبل وہ 2014 ، 2016 اور 2017 میں یہ ایونٹ جیت چکے ہیں۔ 37 سالہ سیلبی اب تک 20 رینکنگ ٹورنامنٹس جیت چکے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں