پی ایس ایل کے انعقاد کیلئے اگلے چند روز میں جائزہ لینے کا فیصلہ
پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کے انعقاد کیلئے اگلے چند روزمیں جائزہ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے
لاہور(سپورٹس ڈیسک )ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے پی ایس ایل کے دیگر میچز کیلئے دیگر آپشنز پر غور شروع کر دیا، پاکستان ٹیم کی انٹر نیشنل مصروفیات کی وجہ سے ونڈو تلاش کرنا مشکل ہے ۔ یاد رہے کہ پی ایس ایل کے باقی میچز یکم سے 20 جون تک کراچی میں کھیلے جائیں گے ، ایک ہفتے کا قرنطینہ 22 مئی سے شروع ہو گا۔