پی ایس ایل کے بقیہ میچز یو اے ای منتقل کرنے کا مطالبہ

 پی ایس ایل کے بقیہ میچز یو اے ای منتقل کرنے کا مطالبہ

پی سی بی حتمی فیصلہ این سی او سی اور حکومت سے مشاورت کے بعد کرے گا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ کی فرنچائزز نے ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث لیگ کے ملتوی ہونے والے بقیہ میچز متحدہ عرب امارات منتقل کرنے کامطالبہ کردیا۔پی ایس ایل کی فرنچائزز نے پی سی بی سے پی ایس ایل کے بقیہ میچز متحدہ عرب امارات منتقل کرنے کے باقاعدہ مطالبہ کردیا ہے ۔پی سی بی نے فرنچائزز کے مطالبے کے پیش نظر نیشنل کمانڈ آپریشن سنٹر حکام سے رابطہ کر لیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی حتمی فیصلہ این سی او سی اور حکومت سے مشاورت کے بعد کرے گا۔دوسری جانب متحدہ عرب امارات دنیائے کرکٹ کی توجہ کا مرکز بن گیا جہاں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی منتقلی کااعلان بھی متوقع ہے ۔ پی ایس ایل کے مذکورہ میچوں کے حوالے سے فیصلہ 10 اپریل کو پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کے 62ویں ورچوئل اجلاس میں ہوا تھا۔تاہم اب فرنچائزز نے ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کو دیکھتے ہوئے بقیہ میچز متحدہ عرب امارات منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں