آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ بابر اعظم کے نام

 آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ بابر اعظم کے نام

قومی کپتان نے سب سے زیادہ ووٹس لئے ،ویمنز پلیئر کا ایوارڈ آسٹریلیا کی ہیلی کو ملا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ جیت لیا۔ ویمنز پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ آسٹریلیا کی ایلیسا ہیلی کے نام رہا۔ آئی سی سی نے ماہ اپریل کیلئے پاکستان کے بابر اعظم، فخر زمان اور نیپال کے کوشال بھورٹل کو نامزد کیا تھا۔ آئی سی سی کے بنائے گئے ماہرین کے پینل اور شائقین کے ووٹوں کے بعد بابر اعظم کو اپریل کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔ آخری تین ون ڈے میچوں میں مجموعی طور پر 228 رنز اور سات ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں305 رنز بنا کر آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن حاصل کرنے والے بابر اعظم سب سے زیادہ ووٹس لینے میں کامیاب رہے ۔ ویمنز پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ آسٹریلیا کی ایلیسا ہیلی نے جیت لیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں