زمبابوے کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی پر حسن علی شاداں
عابد علی فارم کی بحالی کیلئے مصباح الحق،یونس خان اور محمد یوسف کے شکرگزار
ہرارے (اسپورٹس ڈیسک)زمبابوے کیخلاف سیریز میں پانچ وکٹوں کے دو کارناموں سمیت 14 وکٹیں لے کر فتح دلانے والے قومی پیسر حسن علی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کیلئے دورہ بہت کامیاب رہا جس کیلئے وہ اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں کیونکہ وکٹیں فاسٹ بالنگ کیلئے قطعی سازگار نہ تھیں جو وقت کے ساتھ سلو ہوتی رہیں لیکن انہوں نے اسٹمپ ٹو اسٹمپ بالنگ کے پلان پر عمل کر کے بیٹسمینوں کو غلطیوں پر اکسایا جس کے سبب انہیں کامیابی نصیب ہوئی۔دوسری جانب اوپننگ بیٹسمین عابد علی نے اپنی فارم کی بحالی کیلئے مصباح الحق،یونس خان اور محمد یوسف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈبل سنچری بنانے سے انہیں بہت زیادہ اطمینان حاصل ہوا جس کا تمام تر کریڈٹ کوچز کو جاتا ہے جنہوں نے مسلسل حوصلہ دیا اور خامیاں دور کرنے کے ساتھ مفید ہدایات سے نوازتے رہے ۔