بابر ابتدائی چاروں ٹیسٹ جیتنے والے پہلے پاکستانی کپتان
پاکستان 1952 سے اب تک چھ مرتبہ لگاتار چھ یا اس سے زائد سیریز جیتا
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کو لگاتار چھ سیریز جیتنے اور بابراعظم کو بحیثیت کپتان ابتدائی چاروں ٹیسٹ میچز میں کامیابی حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی کپتان بننے پر مبارکباد پیش کی ہے ۔ان چھ سیریز میں قومی کرکٹ ٹیم کی جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی سیریز ،پھر افریقہ سفاری کے دوران جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹونٹی اور ایک روزہ انٹرنیشنل سیریز اور زمبابوے کے خلاف ٹی ٹونٹی اور ٹیسٹ سیریز جیتنا شامل ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کی 1952 سے شروع ہونے والی کرکٹ کی تاریخ میں یہ چھٹا موقع ہے کہ جب پاکستان نے لگاتار چھ یا اس سے زائد مرتبہ سیریز جیتی ہوں۔اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم12-2011 میں لگاتار 13 ، 16-2015 میں لگاتار 9 ، 02-2001 میں لگاتار 8 اور 94-1993 اور 18-2017 میں لگاتار چھ، چھ سیریز میں کامیابیاں سمیٹ چکی ہے ۔