زمبابوے کے کامیاب دورے کے بعدقومی ٹیم لاہور پہنچ گئی

زمبابوے کے کامیاب دورے کے بعدقومی ٹیم لاہور پہنچ گئی

ٹیم چارٹر طیارے سے وطن پہنچی ہے ،کرکٹرز کی ریپڈ کورونا ٹیسٹنگ بھی کی گئی

لاہور(سپورٹس رپورٹر)زمبابوے کے کامیاب دورے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم ہرارے سے لاہور پہنچ گئی، قومی ٹیم چارٹر طیارے سے وطن پہنچی ہے ۔دورۂ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے بعد لاہور پہنچنے والی قومی کرکٹ ٹیم کی ریپڈ کورونا ٹیسٹنگ کی گئی۔سکواڈ کے تمام ارکان کے ریپڈ کورونا ٹیسٹنگ کے کلیئر نتائج آجانے کے بعد کھلاڑی اپنے گھروں کو چلے گئے ۔واضح رہے کہ قومی ٹیم چارٹر طیارے کے ذریعے ہرارے سے لاہور پہنچی ہے ۔پاکستان ٹیم نے دورے میں جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے خلاف سیریز کھیلیں تھیں۔دورے کے پہلے مرحلے میں پاکستان ٹیم نے جنوبی افریقہ میں وائٹ بال کرکٹ کی سیریز میں کامیابی حاصل کی۔ٹیم نے اس کے بعد دورۂ زمبابوے میں ٹی ٹونٹی اور پھر ٹیسٹ سیریز اپنے نام کی۔قومی ٹیم نے زمبابوے میں تین ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز دو ایک سے جیتی جبکہ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو دو صفر سے وائٹ واش کیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں