پاکستانی کوہ پیما سرباز خان بھی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے میں کامیاب

پاکستانی کوہ پیما سرباز خان بھی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے میں کامیاب

پاکستانی کوہ پیما سرباز خان چوبیس گھنٹے کی مختصر مدت میں دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ پر سبز ہلالی پرچم لہرانے والے دوسرے پاکستانی بن گئے

کراچی(اسپورٹس ڈیسک) ان سے ایک روز قبل19سالہ نوجوان شہروز کاشف نے یہی کارنامہ انجام دے کر سب سے کم عمری میں یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا۔گزشتہ ماہ دنیا کی دسویں سب سے بلند چوٹی اناپورنا سر کرنے والے سرباز خان ایک ماہ میں آٹھ ہزار میٹرز سے بلند دو چوٹیاں سر کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں جن کو آٹھ ہزار میٹرز سے زائد بلند سات چوٹیاں سر کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے ۔واضح رہے کہ اناپورنا کی مہم میں عبدل جوشی بھی ان کے ساتھ تھے یوں دونوں کوہ پیما اناپورنا سر کرنے والے اولین پاکستانی بھی بن گئے تھے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں