اولمپیئن اصلاح الدین و ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی اکیڈمی میں تحائف کی تقسیم

اولمپیئن اصلاح الدین و ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی اکیڈمی میں تحائف کی تقسیم

اولمپیئن اصلاح الدین و ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی اکیڈمی میں 100 سے زائد کھلاڑیوں میں راشن اور عیدالفطر کے تحائف تقسیم کئے گئے اور سالہائے گزشتہ کی طرح ایک اچھی روایت قائم رکھی گئی

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) اکیڈمی کے ہیڈ کوچ اولمپیئن سید سمیر حسین نے اکیڈمی کے دیگر کوچز سید صغیر حسین، اسد ظہیر، سید آل حسن اورانتظامیہ کے دیگر افراد کے ساتھ تحائف تقسیم کئے ۔اس موقع پر سمیر حسین کا کہنا تھا کہ ہاکی اکیڈمی کے چیئرمین اولمپیئن اصلاح الدین کی ہدایت پر ہر سال اکیڈمی کے لڑکے اور لڑکیوں میں تحائف کی تقسیم کی جاتی ہے اور اس سال بھی یہ سلسلہ خاص طور پر جاری رکھا گیا کہ اس وقت پوری دنیا کورونا کی وباء سے لڑ رہی ہے اور مہلک وائرس نہ صرف انسانی جانوں بلکہ معاشی اعتبار سے بھی بڑا خطرہ بن چکا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ جیسے ہی وباء پر قابو پالیا گیا اور حکومت سندھ کی جانب سے گرائونڈز کھلنے کا اعلان کردیا گیا تو اکیڈمی میں کھیلوں کی سرگرمیاں معمول کے مطابق بحال ہوجائیں گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں