روم اوپن:روسی کھلاڑی اسلان کاراٹسیف کی کامیاب پیش قدمی

روم اوپن:روسی کھلاڑی اسلان کاراٹسیف کی کامیاب پیش قدمی

نمبر تین سیڈ ہم وطن ڈینیئل میڈیڈیو کو ٹھکانے لگا دیا،سیمونا ہالیپ کی رخصتی ہو گئی

روم (اسپورٹس ڈیسک)اٹلی میں جاری روم اوپن کے مینز سنگل مقابلوں میں روسی کھلاڑی اسلان کاراٹسیف نے کامیاب پیش قدمی کرتے ہوئے نمبر تین سیڈ ہم وطن حریف ڈینیئل میڈیڈیو کو چھ،دو اور چھ،چار سے شکست دے کر آخری 16کھلاڑیوں میں جگہ یقینی بنا لی۔لاسٹ 32 راؤنڈ میں نمبر تیرہ سیڈ کینیڈا کے ڈینس شاپووالوف،نمبر پانچ سیڈ یونان کے اسٹیفانوس سٹسیپاس۔ارجنٹائن کے فیڈریکو ڈیلبونس،نمبر چھ سیڈ جرمنی کے الیگزینڈر زویریو،اٹلی کے لورینزو سونیگو،نمبر سات سیڈ روس کے آندرے روبلیف،نمبر دس سیڈ اسپین کے رابرٹو بوٹسٹا اگٹ،نمبر چار سیڈ آسٹریا کے ڈومینک تھیئم اور اسپین کے الیجانڈرو ڈیوڈووچ فوکینا نے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں جگہ بنا لی جبکہ نمبر بارہ سیڈ بلجیم کے ڈیوڈ گوفن ناکامی کا شکار ہو گئے ۔اسی ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگل ایونٹ میں حیران کن نتیجہ دیکھنے میں آیا جب جرمنی کی اینجلیک کیربر کو نمبر تین سیڈ رومانیہ کی سیمونا ہالیپ کیخلاف اس وقت کامیابی مل گئی جب ایک،چھ سے پہلا سیٹ جیتنے والی رومانیہ کی پلیئر دوسرے سیٹ میں تین،تین کے اسکور پر کھیل سے دستبردار ہو گئیں جبکہ جمہوریہ چیک کی باربورا کرائیچکوا نے نمبر چار سیڈ امریکا کی صوفیہ کینن کو چھ،ایک اور چھ،چار سے ٹھکانے لگا کر لاسٹ 16راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔واضح رہے کہ نمبر آٹھ سیڈ امریکا کی سرینا ولیمز اور ان کی ہم وطن نمبر تیرہ سیڈ جینیفر براڈی بھی اپ سیٹ شکست سے دوچار ہو گئیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں