کورونا کے باعث سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ بھی ملتوی

کورونا کے باعث سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ بھی ملتوی

ملائشین ہاکی کنفیڈریشن کے آٹھویں ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں اصولی فیصلہ ، اجلاس میں ٹورنامنٹ کو آئندہ سال اپریل میں منعقد کرانے پر اتفاق ہوا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)کورونا وائرس کے مسلسل کھیلوں پر وار جاری۔جونیئر ایشیاء ہاکی کپ کے بعد سلطان اذلان شاہ کپ بھی ملتوی کردیا گیا۔ ملائشین ہاکی کنفیڈریشن کے آٹھویں ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔کھلاڑیوں اور کھیل کی صحتمندانہ سرگرمیوں کو متاثر ہونے سے بچانے کے لئے سلطان اذلان شاہ کپ ملتوی کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا۔اجلاس میں اس سال اذلان شاہ ہاکی کپ نہ کرانے اور اس کو آئندہ سال اپریل میں منعقد کرانے پر اتفاق ہوا۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام سینئر و جونیئر کھلاڑیوں کو انفرادی طور پر کوچنگ سٹاف کی جانب سے بھرپور توجہ دی جارہی ہے ۔ قومی کھلاڑیوں اور سینئر میڈیکل سٹاف کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کا ڈوز بھی لگایا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں