فلسطین میں اسرائیلی حملوں کیخلاف کرکٹرز بھی بول پڑے

فلسطین میں اسرائیلی حملوں کیخلاف کرکٹرز بھی بول پڑے

پُر تشدد کارروائیوں کیخلاف فوری اقدامات کئے جانے چاہئیں،احمد،وہاب ریاض ، فلسطینیوں کی زندگی معنی رکھتی ہے ، اسلامی ملک آواز بلند کریں،عامر،فخر زمان

لاہور(سپورٹس ڈیسک)فلسطین میں اسرائیل کے حالیہ حملوں اور مظالم پر کرکٹرز نے بھی فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھاتے ہوئے حالیہ پرتشدد کارروائیوں کی مذمت کی ہے اور فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے ۔ کرکٹر احمد شہزاد نے ٹویٹ کیا کہ فلسطین میں جاری حملوں پر بہت دکھی ہوں، ان پُر تشدد کارروائیوں کے خلاف فوری اقدامات کئے جانے چاہئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کیلئے دعا گو ہوں، اللہ ان کی حفاظت کرے ۔وہاب ریاض نے ٹویٹ کی کہ تمام فلسطینی بھائیوں اور بہنوں، خصوصی طور پر بچوں کیلئے دعا گو ہوں، جو کچھ وہاں ہورہا ہے انتہائی دل شکن ہے ، دعا ہے کہ اللہ اس مشکل وقت میں ان کی مدد کرے ۔کرکٹر محمد عامر نے لکھا کہ فلسطینیوں کی زندگی معنی رکھتی ہے ، کم از کم ہر اسلامی ملک کو فلسطین کیلئے آواز بلند کرنی چاہیے ۔فخر زمان نے لکھا کہ اسرائیلی فورسز، مسجد الاقصیٰ میں نہتے نمازیوں پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں، عالمی امن کے امکانات کو مجروح کرنے کیلئے تمام غیرقانونی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔کرکٹر محمد حفیظ نے وزیراعظم عمران خان کی ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے لکھا کہ \'میں محمد حفیظ ہوں، ایک مسلمان محب وطن پاکستانی اور ہم غزہ کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں