ٹیسٹ رینکنگ، تین قومی باؤلرز کی کیرئیر بیسٹ پوزیشن پر قبضہ

ٹیسٹ رینکنگ، تین قومی باؤلرز کی کیرئیر بیسٹ پوزیشن پر قبضہ

فاسٹ باؤلرحسن علی رینکنگ میں 20ویں نمبرسے 14ویں پرآگئے ، شاہین شاہ آفریدی 31 سے 22 ویں جبکہ سپنرنعمان علی کا 54 سے 46واں نمبر ، ڈبل سنچری بنانے والے عابد رینکنگ میں 38 درجے بہتری آئی ،کپتان اظہرعلی بھی 16ویں نمبرپرآگئے ، بابر اعظم کی تنزلی،دسویں رنمبر پر پہنچ گئے

دبئی(سپورٹس ڈیسک)زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بہترین کارکردگی کی بنا پر پاکستان کے تین باؤلرز نے آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں کیریئر کی بہترین پوزیشن حاصل کرلی ہے ۔تفصیلات کے مطابق انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ رینکنگ کی تازہ ترین درجہ بندی جاری کردی ہے ، قومی ٹیم کے باؤلرز حسن علی، نعمان ،شاہین آفریدی نے آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں اپنی درجہ بندی کو بہتر کرلیا ہے ۔آئی سی سی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق فاسٹ باؤلر حسن علی نے زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 5-27، فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے دوسری اننگز میں 5-52 اور آف سپنر نعمان علی نے زمبابوے کے خلاف 5-86 وکٹیں حاصل کیں ، تینوں باؤلرز نے پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، جس کے باعث پاکستان نے زمبابوے کے خلاف دوسرا ٹیسٹ ایک اننگز اور 147 رنز سے جیتا اور سیریز میں کلین سویپ کیا۔اس عمدہ کارکردگی کے باعث فاسٹ باؤلرحسن علی آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ میں 20ویں نمبرسے 14ویں پرآگئے ، شاہین شاہ آفریدی 31 سے 22 ویں جبکہ سپنرنعمان علی54 سے 46ویں نمبر پرآگئے ہیں۔اسی طرح زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے عابد علی رینکنگ میں 38 درجے بہتری آئی ہے جس کے بعد وہ 40 ویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔آئی سی سی کی جانب سے جاری درجہ بندی کے مطابق سابق کپتان اظہرعلی بھی4 پوزیشن ترقی کے بعد16ویں نمبرپرآگئے ہیں جبکہ بابر اعظم کی رینکنگ میں تنزلی ہوئی ہے اور وہ ٹیسٹ رینکنگ میں دسویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔بلے بازوں میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن بدستور پہلے نمبر پر ہیں، آسٹریلیا کے سٹیون سمتھ دوسرے ، تیسرے نمبر پرمارنس ،چوتھے پر جوئے روٹ ، پانچویں پر بھارتی کپتان ویرات کوہلی ، چھٹے نمبر پر رشبا پنت ، ساتویں پوزیشن پر ہنری نکولس اور آٹھویں نمبر پر روہت شرما موجود ہیں ۔ڈیوڈ وانر ایک درجے بہتری کے بعد نویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں