نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- پاکستان کی مقبوضہ کشمیرمیں مزید 3کشمیریوں کےقتل کی مذمت
  • بریکنگ :- کشمیریوں کےماورائےعدالت قتل کی کارروائیوں میں اضافہ ہوا،ترجمان
  • بریکنگ :- رواں سال بھارتی فوج نے 55سےزائدکشمیریوں کوشہیدکیا،ترجمان دفترخارجہ
  • بریکنگ :- کسی بھی طرح کاتشددکشمیریوں کےجذبہ حق خودارادیت کودبانہیں سکتا،ترجمان
  • بریکنگ :- کشمیریوں کےماورائےعدالت قتل کی آزادانہ تحقیقات کامطالبہ کرتےہیں،ترجمان
Coronavirus Updates

صلاحیتوں کیمطابق سو فیصد پرفارم ہدف ہے :حارث رؤف

صلاحیتوں کیمطابق سو فیصد پرفارم ہدف ہے :حارث رؤف

دنیا اخبار

تیز ترین باؤلنگ کرنے اور بیٹسمین کے اعصاب سے کھیلنے کا پلان ہے ، پیسر

لاہور(سپورٹس ڈیسک)لاہور قلندرز کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ وہ پی ایس ایل میں تیز سے تیز گیند کرکے بیٹسمینوں کو پریشان کرنے کی کوشش کریں گے ۔ حارث رؤف نے کہا کہ ٹیم میں نئے پلیئرز آئے ہیں، آپس میں گُھل مل چکے ہیں، ہدف یہی ہے کہ اپنی صلاحیتوں کے مطابق سو فیصد پرفارم کروں۔فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ تیز ترین باؤلنگ کرنے اور بیٹسمین کے اعصاب سے کھیلنے کا پلان ہے ، کسی ایک بیٹسمین کو ہدف نہیں بنایا ۔حارث رؤف نے کہا کہ جب سے کرکٹ شروع کی ہے ، شاہین کے ساتھ کمبی نیشن بنا ہوا ہے ، میں پرفارم کروں یا شاہین آفریدی، اہم بات ٹیم کی جیت ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ افغان کھلاڑی راشد خان کے آنے سے بہت فائدہ ہوا ہے ، باؤلنگ ہماری اچھی ہے ۔اپنی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کوشش کروں گا کہ پی ایس ایل 6 میں ٹاپ وکٹ ٹیکر بنوں، اس بار کوشش کریں گے کہ ٹرافی ضرور اٹھائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement