سرفراز احمد کا پی ایس ایل میں کم بیک کرنے کا عزم

سرفراز احمد کا پی ایس ایل میں کم بیک کرنے کا عزم

غلطی کی گنجاش نہیں، وکٹ پر رکیں گے تو سکور ہوگا،کپتان گلیڈی ایٹرز

ابو ظہبی(سپورٹس ڈیسک)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے پی ایس ایل میں کم بیک کرنے کے عزم کے ساتھ یہ بھی تسلیم کیا ہے کہ ان کے پاس غلطی کی گنجاش نہیں، ہرمیچ کو فائنل سمجھ کرکھیلنا پڑے گا۔ورچوئل پریس کانفرنس میں سرفرازاحمد نے کہا کہ لڑکوں کا مورال بلند ہے ، سب لڑکوں کو اپنے اپنے رول سے آگاہ کردیا ہے ، کوشش کریں گے کہ کراچی میں میچز کے دوران ہونے والی غلطیاں نہ دہرائیں، پاکستان سے ابوظہبی کی پچز مختلف ہیں، وکٹ پر رکیں گے تو سکور ہوگا۔ ہمارے پاس چانسز بہت کم ہیں، ہرمیچ میں تینوں شعبوں میں پرفارم کریں گے تو بات بنے گی، لڑکوں میں ایسا کرنے کی اہلیت ہے ، فینز بھی یہ ہی چاہتے ہیں کہ ٹیم کی کارکردگی کا گراف بلند ہو۔اعظم خان کو پاکستانی ٹیم میں شمولیت پر مبارکباد یتے ہوئے سرفراز نے کہا کہ اعظم پر اب زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ہر میچ میں اچھی کارکردگی دکھائے ۔ سرفراز نے کہا کہ قرنطینہ میں رہنا کبھی آسان نہیں ہوتا، ذاتی پرفارمنس کے حوالے سے سرفراز نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ ٹیم کی جیت میں کردار ادا کرسکوں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں