پی ایس ایل 6 کون جیتے گا؟ شاہد آفریدی نے بتادیا
جیت آخر میں کرکٹ کی ہی ہوگی،اگلا پی ایس ایل ضرور کھیلوں گا،سابق کپتان
لاہور(سپورٹس ڈیسک)انجری کے باعث پاکستان سپر لیگ کے سیزن 6 سے باہر ہونے والے کرکٹر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 6 میں ‘کرکٹ’ کی جیت ہوگی۔ سابق کپتان نے ٹوئٹر پر مداحوں کے سوالات کے جوابات دئیے ، ایک سوال میں شاہد آفریدی سے ان کے مداح نے پی ایس ایل کے فائنل کے حوالے سے رائے مانگی کہ ‘لالہ پی ایس ایل 6 کون جیتے گا؟’شاہد آفریدی نے جواب میں صرف ‘کرکٹ’ لکھا جس کا واضح مطلب یہ ہوا کہ پی ایس ایل جو بھی جیتے ، جیت آخر میں کرکٹ کی ہی ہوگی۔اسی سوال و جواب میں آفریدی نے آسٹریلوی کرکٹر گلین مک گراتھ کو اپنے کرکٹ کیرئیر کا مشکل ترین باؤلر قرار دے دیا۔ایک صارف نے کرکٹر سے ان کی فٹنس کا راز پوچھا جس کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ان کی صبح ساڑھے پانچ بجے ہوجاتی ہے ۔ایک جواب میں انہوں نے بابر اعظم کو ٹیسٹ کرکٹ کی ‘بیک بون’ یعنی ریڑھ کی ہڈی قرار دیا۔ ہردلعزیز کرکٹر نے یہ بھی بتایا کہ وہ اگلا پی ایس ایل ضرور کھیلیں گے ۔