فہیم اشرف انجری کا شکار، آئندہ میچز میں شرکت مشکوک

فہیم اشرف انجری کا شکار، آئندہ میچز میں شرکت مشکوک

پی ایس ایل کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی فہیم اشرف انجری کا شکار ہوگئے جس کے باعث آئندہ میچز میں ان کی شرکت مشکوک ہے

لاہور(سپورٹس ڈیسک)ترجمان اسلام آباد یونائیٹڈ کے مطابق لاہور قلندرز کیخلاف میچ میں فہیم اشرف انجری کا شکار ہوئے ، انگوٹھے کی انجری کا شکار فہیم اشرف کو ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیا ہے ۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ فہیم اشرف کی آئندہ میچز میں شرکت مشکوک ہے ، فہیم اشرف کو باؤلنگ کے دوران بائیں ہاتھ پرانجری ہوئی اور5 ٹانکے لگے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں