ٹیسٹ چیمپئن شپ بھارت جیتے گا، شعیب اختر کا دعویٰ

ٹیسٹ چیمپئن شپ بھارت جیتے گا، شعیب اختر کا دعویٰ

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے دعویٰ کیا ہے کہ اس بار آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ بھارت جیتے گا

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)گزشتہ روز شعیب اختر نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے مداحوں کیلئے سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا ۔سوال و جواب کے اس سیشن کے دوران ایک مداح نے شعیب اختر سے پوچھا کہ اس بار آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کون جیتے گا؟ شعیب اختر نے بھارت کی پہچان ‘تاج محل’ کی تصویر شیئر کی۔شعیب اختر نے تاج محل کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اس بار چیمپئن شپ جیتنے کے زیادہ امکانات بھارت کے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں