نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- حکومت کی ساری توجہ انتقامی کارروائیوں پرہے،احسن اقبال
Coronavirus Updates

فیڈریشن کا ڈومیسٹک ہاکی سرگرمیوں کے آغاز کا اعلان

فیڈریشن کا ڈومیسٹک ہاکی سرگرمیوں کے آغاز کا اعلان

دنیا اخبار

پی ایچ ایف کیجانب سے جولائی میں ہاکی فائیو لیگ کے انعقاد کا عندیہ بھی دیا گیا

کراچی (سپورٹس رپورٹر)این سی او سی کی جانب سے کھیلوں پر پابندیوں کی نرمی کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ڈومیسٹک ہاکی سرگرمیوں کے آغاز کا اعلان کردیا ہے ۔ گزشتہ روز صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن خالد سجاد کھوکھر سے سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف آصف باجوہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ایشین ہاکی فیڈریشن کے سی ای او/ سیکرٹری جنرل طیب اکرام بھی شریک تھے ۔ فیڈریشن کی جانب سے جولائی میں ہاکی فائیو لیگ کے انعقاد کا عندیہ بھی دیا گیا۔ سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف آصف باجوہ کا کہنا تھا کہ تیسرا چیف آف نیول سٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ یکم تا آٹھ اگست کراچی میں کھیلا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ماڑی پٹرولیم آزادی ہاکی کپ 2021 آٹھ تا 14 اگست ایوب پارک راولپنڈی میں کھیلا جائیگا۔ آصف باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ہاکی کا ڈومیسٹک سیزن بھرپور طریقے سے شروع ہونے جارہا ہے اور بھرپور کوشش ہے کہ انٹرنیشنل ہاکی کو پاکستان میں لایا جائے جس سے پاکستان کی رینکنگ بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement