پہلا ٹیسٹ:کوئنٹن ڈی کوک کی سنچری سے پروٹیز کی حکمرانی

پہلا ٹیسٹ:کوئنٹن ڈی کوک کی سنچری سے پروٹیز کی حکمرانی

ناقابل شکست 141رنز بنا کر 225 کی برتری دلادی،جیسن ہولڈر کے چار شکار

گروس آئیلٹ(اسپورٹس ڈیسک)پہلے ٹیسٹ میں کوئنٹن ڈی کوک کی سنچری سے پروٹیز نے ویسٹ انڈیز پر حکمرانی قائم کردی جب ان کے ناقابل شکست 141 رنز کے باعث پہلی اننگز میں 225 رنز کی برتری مل گئی۔پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز جنوبی افریقہ نے چار وکٹوں پر 128 رنز کے ساتھ دوسری اننگز شروع کی تو ایڈن مارکرم اس سے پہلے 60 رنز بنا کر لوٹ چکے تھے ۔ریسی فان ڈیر ڈوسین کے 46 اور ویان مولڈر کے 25 رنز نے کوئنٹن ڈی کوک کو بروقت سہارا دیا جنہوں نے بارہ چوکوں اور سات چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 141 رنز بنا کر چائے کے وقفے تک جنوبی افریقہ کو 322 رنز تک پہنچا دیا جسے پہلی اننگز میں 225 رنز کی برتری بھی حاصل ہو گئی۔جیسن ہولڈر نے چار ،جیڈن سیلز نے تین جبکہ کیمار روچ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔دن کے آخری سیشن میں ہوم ٹیم 37 رنز پر دو وکٹیں گنوا بیٹھی تھی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں