نیا ناظم آباد فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل آج کھیلا جائے گا

نیا ناظم آباد فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل آج کھیلا جائے گا

نیا ناظم آباد فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل آج شب 9 بجے سوئی سدرن گیس کمپنی اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے درمیان کھیلا جائے گا

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) گزشتہ روز کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں نیا ناظم آباد گراؤنڈ پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے غریب شاہ یونین کلب لیاری کو دو کے مقابلے میں چار گول سے ہرا دیا۔فاتح ٹیم کی جانب سے نعیم احمد نے دو جبکہ نجیب اور زوہیب نے پہلے ہاف میں ایک،ایک گول کر کے کامیابی یقینی بنا لی کیونکہ غریب شاہ یونین کی جانب سے دوسرے ہاف میں دو گولز نتیجے پر اثر انداز نہیں ہو سکے ۔مہمان خصوصی انٹرنیشنل ہاکی پلیئر محد علی خان نے سول ایوی اتھارٹی کے بلال علی کو ماشا یونائیٹڈ مین آف دی میچ ایوارڈ دیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں