ایشین تائیکوانڈو چیمپئن شپ کیلئے 18رکنی قومی ٹیم کا اعلان

ایشین تائیکوانڈو چیمپئن شپ  کیلئے 18رکنی قومی ٹیم کا اعلان

ایشین تائیکوانڈو چیمپئن شپ اور بیروت اوپن کیلئے 18رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا جو آج لبنان کیلئے پرواز کرے گی

کراچی(اسپورٹس ڈیسک)واضح رہے کہ ایشیائی تائیکوانڈو چیمپئن شپ اور بیروت اوپن کا 14 سے 20 جون کے درمیان بیروت میں انعقاد کیا جائے گا جہاں ہارون خان، شاہ زیب، حمزہ سعید، رب نواز، جبران اسد، تیمور سعید عمّار اشفاق اور مظہر عباس پاکستان کی نمائندگی کریں گے جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں عائشہ نور، سدرہ حنا اور ناجیہ رسول شامل ہیں۔پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن ترجمان کے مطابق نائب صدر عمر سعید 13جون کو بیروت میں ہونے والی ایشین تائیکوانڈو جنرل کونسل میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں