فاف ڈو پلیسزانجرڈ،صائم ایوب کی بطور کنکوشن پلیئر طلبی

فاف ڈو پلیسزانجرڈ،صائم  ایوب کی بطور کنکوشن پلیئر طلبی

پی ایس ایل سیزن چھ میں دو روز کے دوران کنکوشن کے دو واقعات ہوگئے

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پشاور زلمی کیخلاف میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاف ڈو پلیسز باؤنڈری لائن کے قریب گیند کو ڈائیو لگا کر روکنے کی کوشش میں ساتھی کھلاڑی محمد حسنین سے ٹکرا گئے جس پر انہیں سر پرچوٹ لگی ۔ اس موقع پر ٹیم فزیو کی جانب سے ابتدائی طبی امداد ملنے کے بعد انہیں میڈیکل ٹیسٹ کیلئے فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا ۔ ان کی غیر حاضری میں صائم ایوب کو بطور کنکوشن متبادل پلیئر کھیلنے کا موقع دیاگیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں