نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- کراچی: شاہ فیصل کالونی نمبر5 میں حساس ادارے کی کارروائی
  • بریکنگ :- کراچی:سیکڑوں کی تعداد میں جدید اسلحے کی گولیاں برآمد،ذرائع
  • بریکنگ :- کراچی:گولیاں جھاڑیوں میں زمین کے اندر چھپائی گئی تھیں،ذرائع
  • بریکنگ :- کراچی: برآمد ہونے والی گولیوں پر لاٹ نمبر بھی درج نہیں،ذرائع
  • بریکنگ :- کراچی: قانونی کارروائی کیلئے پولیس کو طلب کرلیا گیا
Kashmir Election 2021

اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بالر حسن علی کا اچانک وطن واپسی کا فیصلہ

اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بالر حسن علی کا اچانک وطن واپسی کا فیصلہ

دنیا اخبار

اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بالر حسن علی نے پی ایس ایل سیزن سکس کا بائیو سیکیور ببل چھوڑ کر اچانک وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا جس کے سبب وہ ٹورنامنٹ میں مزید شرکت سے محروم ہو گئے ہیں

ابوظبی(اسپورٹس ڈیسک ) ذرائع کا کہنا ہے کہ حسن علی نے فیملی مسائل کے باعث پاکستان واپس جانے کا فیصلہ کیا لہٰذا وہ باقی میچوں میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو دستیاب نہیں ہوں گے جس کی فی الوقت پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن ہے ۔حسن علی کا کہنا تھا کہ وہ بعض اہم وجوہات کی بناء پر پاکستان سپر لیگ کے باقی میچوں سے دستبرداری پر مجبور ہوئے ہیں کیونکہ زندگی میں بعض چیزیں کرکٹ سے کہیں زیادہ اہم ہوتی ہیں اور اپنی فیملی کو اولین ترجیح سمجھنا ہی پڑتا ہے ۔فرنچائز کے اہم ترین بالر اور ان فارم کرکٹر کی واپسی پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا تھا کہ وہ حسن علی کی پوزیشن کو سمجھ سکتے ہیں اور ویسے بھی فیملی سب سے پہلے ہوتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement