پی ایس ایل سخت ٹورنامنٹ،ہر ٹیم اچھی:بین ڈنک

پی ایس ایل سخت ٹورنامنٹ،ہر ٹیم اچھی:بین ڈنک

ٹاپ ٹو میں فنش کر کے فائنل کھیلنا ہے اور ٹرافی اٹھانا ہے ، میڈیا سے گفتگو

ابو ظہبی(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز میں شامل آسٹریلوی بیٹسمین بین ڈنک نے کہا کہ گزشتہ سیزن میں بھی ٹرافی اٹھانے کے قریب تھے اس مرتبہ مزید آگے جائیں گے ، ہمیں ٹاپ ٹو میں فنش کر کے فائنل کھیلنا ہے اور ٹرافی اٹھانا ہے ۔لاہور قلندرز میں شامل آسٹریلوی کرکٹر بین ڈنک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور قلندرز اس وقت بہت اچھا کھیل رہی ہے ، ہر کھلاڑی اپنا حصہ ڈال رہا ہے اور میری بھی کوشش ہے کہ میں اپنا حصہ ڈالوں۔بین ڈنک نے کہا کہ پی ایس ایل سخت ٹورنامنٹ ہے ، ہر ٹیم اچھے کھیل کا مظاہرہ کر رہی ہے ۔اْنہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز کے ساتھ وابستگی ہو چکی ہے ، لاہور قلندرز کے ساتھ میرا دوسرا سیزن ہے اور زیادہ تر وہی کھلاڑی ہیں جن کے ساتھ کھیل چکا ہوں۔ اْنہوں نے کہاکہ لاہور قلندرز میں ہم ایک دوسرے کے قریب ہو چکے ہیں، محنت کر رہے ہیں تاکہ ٹرافی اٹھائیں۔ راشد خان کا ٹیم میں ہونا مفید ہوتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں