پی ایس ایل:جوناتھن ویلز پشاور زلمی کے سکواڈکاحصہ

پی ایس ایل:جوناتھن ویلز پشاور زلمی کے سکواڈکاحصہ

یو اے ای کے پیسر ظہور خان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل،محمد عامر خان کا اخراج

لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ سیزن سکس کے باقی میچوں کیلئے پی سی بی نے متبادل کھلاڑیوں سے متعلق اپ ڈیٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق آسٹریلین بیٹسمین جوناتھن ویلز پشاور زلمی سے منسلک ہو گئے ہیں جو قرنطینہ کی مدت مکمل کرنے کے بعد سکواڈ کو جوائن کر لیں گے ۔پشاور زلمی کے ڈیوڈ ملر،فیبیان ایلن اور فیڈل ایڈورڈز کا ٹورنامنٹ میں سفر تمام ہو گیا کیونکہ تینوں کھلاڑی جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز میں اپنے ملکوں کی نمائندگی کریں گے ۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ویسٹ انڈین آل راؤنڈر آندرے رسل کی جگہ متحدہ عرب امارات کے فاسٹ باؤلر ظہور خان کی خدمات حاصل کرلی ہیں تاہم پشاور زلمی کے آل راؤنڈر عمران رندھاوا ویزا مسائل کے باعث ابوظہبی روانہ نہیں ہو سکیں گے حالانکہ اسی ٹیم کے پیسر محمد عامر خان بھی پریکٹس سیشن کے دوران بائیں کلائی کی انجری کے باعث پاکستان سپرلیگ سے باہر ہو گئے ہیں۔ایکسرے میں فریکچر کی تصدیق کے بعد ڈاکٹرز نے محمد عامر خان کو آرام کی ہدایات کی ہے جو بائیو سکیور ببل سے باہر ہیں اور ان کا مکمل خیال رکھا جارہا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں