راشد محمود بٹ کی زیر نگرانی پی ایچ ایف کے امپائرز کا سالانہ فٹنس ٹیسٹ

راشد محمود بٹ کی زیر نگرانی پی ایچ ایف  کے امپائرز کا سالانہ فٹنس ٹیسٹ

ایف آئی ایچ امپائرزمنیجر راشد محمود بٹ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے امپائرز کا سالانہ فزیکل فٹنس ٹیسٹ لیں گے جس کے بعد کامیاب امپائرز کو ہی پی ایچ ایف کے ڈومیسٹک ٹورنامنٹس اور انٹرنیشنل ہاکی مقابلوں میں تقرری کا اہل سمجھا جائے گا

کراچی (سپورٹس رپورٹر)واضح رہے کہ امپائرز کی جسمانی صلاحیتوں کی جانچ اور امپائرنگ کے معیار کی بہتری کیلئے سالانہ فزیکل فٹنس ٹیسٹ ہر سال 15 فروری اور یکم اکتوبر کو منعقد کرایا جاتا ہے جس میں امپائرز کیلئے یویو ٹیسٹ کلیئر کرنا لازمی ہوتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں