انٹرنیشنل ایونٹس کیلئے قومی جونیئر ہاکی کیمپ کا اعلان

انٹرنیشنل ایونٹس کیلئے قومی جونیئر ہاکی کیمپ کا اعلان

انٹرنیشنل ایونٹس کیلئے قومی جونیئر ہاکی کیمپ کا اعلان

لاہور (سپورٹس رپورٹر)پی ایچ ایف نے جونیئرعالمی کپ اور جونیئر ایشیا کپ کی تیاری کیلئے قومی جونیئر ہاکی ٹیم کے کیمپ کا اعلان کردیا جس میں 27 کھلاڑی 30 جون سے 18 جولائی تک لاہور کے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں قومی جونیئر ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ اولمپیئن دانش کلیم کی زیرنگرانی تربیت کے مراحل مکمل کریں گے ۔کیمپ کیلئے جن کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے ان میں رانا وحید، معین شکیل، غضنفر علی، وقار، عمیر ستار، عقیل احمد، عبداللہ، رومان خان، محب اللہ، مرتضیٰ یعقوب، حماد انجم، حنان شاہد، شاہ زیب خان، آصف حنیف، محسن حسن، انیس، حماد علی، اسامہ بشیر، وقار علی، سمیع اللہ خان، ارباز، رضوان علی، علی عزیز، عدیل لطیف، عبدالمنان، احتشام اسلم اور ابوذر شامل ہیں۔کیمپ کمانڈنٹ دانش کلیم کے ساتھ کوچز رانا ظہیراحمد بابر،ایم مدثرعلی،ویڈیو اینالسٹ ابوذر امراؤ،ٹیم ڈاکٹر اسد عباس اور ٹرینر ایم زاہد افضل بھی پیشہ ورانہ خدمات کی انجام دہی کریں گے ۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے کھلاڑیوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ 30 جون کی سہہ پہر تک کیمپ کمانڈنٹ دانش کلیم کو رپورٹ کریں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں