ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ، فائنل میچ کیلئے ٹیموں کا اعلان

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ، فائنل میچ کیلئے ٹیموں کا اعلان

کین ولیم سن نیوزی لینڈکی قیاد ت کرینگے ،بھارت کی کمان کوہلی کے سپرد

لندن(سپورٹس ڈیسک) کرکٹ نیوزی لینڈ نے 18جون سے بھارت کیخلاف شروع ہونیوالے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن فائنل کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا جس میں کپتان کین ولیم سن کو ٹام بلینڈل ، ٹرینٹ بولٹ، ڈیون کانوے ، کالن ڈی گرینڈ ہوم، میٹ ہنری، کائیل جیمیسن، ٹام لیتھم، ہنری نکولس، اعجاز پٹیل، ٹم ساؤتھی، روز ٹیلر، نیل ویگنر،بریڈلے جان واٹلنگ اور ول ینگ کی خدمات حاصل ہوں گی ۔ بھارت نے 15رکنی سکواڈ میں کپتان ویرات کوہلی کیساتھ روہیت شرما ، شبمان گل،چتیشور پجارا، اجنکا رہانے ،ہنوما وہاری ، رشبھ پنت،وریدھمان ساہا، روی چندرن ایشون، رویندرا جدیجا،جسپریت بمراہ ،ایشانت شرما،محمد شامی ،اومیش یادیو اور محمد سراج کو منتخب کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں