وسیم خان اور احسان مانی کے عہدوں کی مدت میں توسیع کا امکان،ذرائع

وسیم خان اور احسان مانی کے عہدوں کی مدت میں توسیع کا امکان،ذرائع

پاکستان کرکٹ بورڈ کی گورننگ کونسل اپنے آئندہ اجلاس کے دوران چیف ایگزیکٹو وسیم خان کے معاہدے کی مدت میں توسیع پر غور کرے گی جبکہ چیئرمین احسان مانی کے رواں برس ستمبر میں ختم ہونے والے معاہدے کی بھی تجدید کردی جائے گی

کراچی(اسپورٹس ڈیسک)ذرائع کے مطابق وسیم خان اپنے عہدے پر آئندہ بھی برقرار رہنا چاہتے ہیں تاکہ انہوں نے گزشتہ برسوں کے دوران جو بھی فیصلے کئے ہیں ان میں تسلسل کو قائم رکھا جا سکے ۔واضح رہے کہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے برعکس پی سی بی حکام ملکی ڈومیسٹک کرکٹ اور پاکستان سپر لیگ کے معاملات کو احسن طور پر سنبھالنے میں ناکام ہیں اور دونوں عہدیدار اس تاثر کی نفی کیلئے اپنے عہدوں پر مزید کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں