تیسرا ون ڈے :مرد میدان تمیم اقبال کی سنچری سے بنگلہ دیشی ٹیم فتحیاب

تیسرا ون ڈے :مرد میدان تمیم اقبال کی سنچری سے بنگلہ دیشی ٹیم فتحیاب

مرد میدان تمیم اقبال کی شاندار سنچری کی بدولت بنگلہ دیش نے زمبابوے کو تیسرے ون ڈے میں پانچ وکٹوں سے مات دے کر کلین سوئپ مکمل کرلیا

ہرارے (اسپورٹس ڈیسک)جس کیلئے شکیب الحسن سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔زمبابوین ٹیم نے ریگس چکابوا کے 84،ڈیون میئرز 34 اور کپتان برینڈن ٹیلر کے 28 رنز کے سہارے مستحکم اسٹارٹ لیا جبکہ ریان برل 59 اور سکندر رضا 57 رنز بنا کر مجموعی اسکور 298 رنز تک لے گئے ۔محمد سیف الدین اور مستفیض الرحمن نے تین،تین جبکہ محمود اللہ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں تمیم اقبال نے 32 رنز بنانے والے لیٹن داس کے ساتھ 88 رنز کی شراکت قائم کی جبکہ شکیب الحسن کے 30 رنز نے بھی ان کا ساتھ نبھایا۔تمیم اقبال نے آٹھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 112 رنز بنائے جبکہ محمد متھن 30،نورالحسن 45 اور عفیف حسین 26 ناٹ آؤٹ کے ساتھ فتح کی ضمانت بن گئے جس کے سبب ڈونالڈ ٹریپانو اور ویزلے مدھیویرے کے دو،دو شکار کسی کام نہیں آئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں