بابر کو ٹی ٹونٹی میں اوپننگ نہیں کرنی چاہئے :سٹیو ہارمیسن

بابر کو ٹی ٹونٹی میں اوپننگ نہیں کرنی چاہئے :سٹیو ہارمیسن

فخر ،رضوان کیساتھ اوپننگ کریں، بابر تیسرے نمبر پر آئیں،سابق انگلش باؤلر

لندن (سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ کے سابق فاسٹ باؤلر سٹیو ہارمیسن کا خیال ہے کہ فخر زمان کو کپتان بابراعظم کے بجائے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں اننگز کی شروعات کرنی چاہئے ۔ اپنے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے 43 سالہ سٹیو ہارمیسن نے کہا کہ فخر زمان اور محمد رضوان ٹاپ آرڈر میں پاکستانی ٹیم کا بیلنس بہتر بنائیں گے ۔فخر زمان وکٹ کیپر بلے باز رضوان کے ساتھ اوپننگ کریں اور بابراعظم تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرنے کے لیے آئیں، میرا خیال ہے کہ اگر میں پاکستان کا مداح ہوتا تو میرے لئے یہ بہتر توازن ہوگا کیونکہ انگلش کنڈیشنز میں یا کسی بھی ایسی حالت میں جہاں گیند سوئنگ ہوتی ہو ، اس طرح میں پہلے دو اوورز میں اپنے بہترین بلے باز کی وکٹ بچا کررکھوں گا اور اسے بیٹنگ کے لئے 18 اوورز مل جائیں گے خصوصا ایسی بیٹنگ لائن اپ میں جس میں آخری کے نمبروں پر بلے باز نہیں آتے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں