پہلا ٹی ٹونٹی،جنوبی افریقہ نے آئرلینڈ کو 33رنز سے ہرا دیا

پہلا ٹی ٹونٹی،جنوبی افریقہ نے آئرلینڈ کو 33رنز سے ہرا دیا

میزبان ٹیم 166رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام ،تبریز شمسی مرد میدان قرار

ڈبلن (سپورٹس ڈیسک)جنوبی افریقہ نے پہلے ٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میچ میں آئرلینڈ کو 33 رنز سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ۔ میزبان ٹیم 166 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ مہمان ٹیم جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے ۔ پروٹیز فاسٹ باؤلر تبریز شمسی کی عمدہ باؤلنگ کے باعث میزبان ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 132 رنز بناسکی۔ ڈبلن میں کھیلے گئے میچ میں آئرلینڈ ٹیم کے کپتان اینڈریو بالبیرنی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو بعد میں غلط ثابت ہوا۔ پروٹیز ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 165 رنز بنائے ۔ جواب میں پروٹیز فاسٹ باؤلر تبریز شمسی کی عمدہ باؤلنگ کے باعث میزبان ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 132 رنز بناسکی۔ ہیری ٹکٹر نے 36 اور بیری میک کارتھی نے 30 رنز ناٹ آؤٹ بنائے ۔ تبریز شمسی نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ تبریز شمسی کو میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں