ویمنز ون ڈ ے رینکنگ ،متھالی راج کا پہلی پوزیشن پر قبضہ

ویمنز ون ڈ ے رینکنگ ،متھالی راج کا پہلی پوزیشن پر قبضہ

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کوئی کرکٹربھی ٹاپ ٹین میں جگہ نہیں بناسکی

دبئی(سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے خواتین کرکٹر کی ون ڈے رینکنگ جاری کردی۔ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کوئی کرکٹربھی ٹاپ ٹین میں جگہ نہیں بناسکی۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی رینکنگ کے مطابق بیٹنگ میں بھارتی کھلاڑی متھالی راج پہلی پوزیشن پر قبضہ جمانے میں کامیاب ہوگئی ہیں جبکہ ساتھ افریقہ کی بلے باز ایلیسا ہیلے دوسری اور انگلش ٹیم سے تعلق رکھنے والی ٹیمی بیومونٹ تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔بیٹنگ رینکنگ میں پاکستانی بلے باز ناہیدہ خان 24 ویں نمبرپر موجود ہیں۔آئی سی سی ون ڈے ویمن بالرز کی رینکنگ میں آسٹریلین باؤلر جیزجوناسین پہلی اور میگن سکٹ دوسر ی پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ ساوتھ افریقن باؤلر میری کیپ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ پاکستان کی کوئی باولرٹاپ 25 باؤلرزمیں بھی شامل نہیں ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں