میٹ پارکنسن پاکستان کیخلاف عمدہ کارکردگی کا صلہ ملنے کیلئے پرامید

میٹ پارکنسن پاکستان کیخلاف عمدہ کارکردگی کا صلہ ملنے کیلئے پرامید

انگلش لیگ اسپنر میٹ پارکنسن کو اس بات کا قلق بھی ہے کہ انہیں گرمیوں کے آغاز میں زیادہ مواقع نہیں مل سکے لیکن انہیں قوی امید ہے کہ پاکستان کیخلاف سیریز میں عمدہ کارکردگی ان کیلئے کارآمد ثابت ہوگی اور انہیں مستقبل میں بھی عادل رشید کے ساتھ کھیلنے کا موقع مل سکے گا

مانچسٹر(اسپورٹس ڈیسک)میٹ پارکنسن کا کہنا تھا کہ کرکٹ کا کھیل بھی خاصا مضحکہ خیز ہے کیونکہ ایک ماہ قبل وہ انگلینڈ کی نمائندگی کا سوچ بھی نہیں سکتے تھے مگر وہ پانچ انٹرنیشنل میچوں میں عمدہ بالنگ سمیت وکٹوں کے حصول میں بھی کامیاب رہے ہیں۔میٹ پارکنسن کے مطابق انہوں نے حالیہ مواقع کو محض بونس سمجھا ہے کیونکہ یہ ان کے ریڈار پر قطعی نہیں تھے مگر اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ حالایہ کارکردگی نے ان کا مستقبل روشن کردیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں