لوئس ہیملٹن نسلی تعصب کا شکار

 لوئس ہیملٹن نسلی تعصب کا شکار

برطانوی ریسنگ ڈرائیور اور سات مرتبہ کے عالمی چیمپئن لوئس ہیملٹن برٹش گراں پری میں کامیابی کے بعد نسلی تعصب کا شکار ہوگئے

لندن(سپورٹس ڈیسک)لوئس ہیملٹن کی کامیابی کے کچھ گھنٹے بعد ہی سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لگی ان کی تصویر پر نسلی تعصب پر مبنی جملے لکھے گئے جس میں بندر کی ایموجیز بھی استعمال کی گئیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ ہیملٹن کی کار کمپنی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پرنسل پرستانہ نوعیت کے پیغامات ارسال کئے گئے ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں