لوس کابوس اوپن:نمبر سات سیڈ آندریاس سیپی کا سفر تمام

لوس کابوس اوپن:نمبر سات سیڈ آندریاس سیپی کا سفر تمام

سوئس اوپن میں سیڈڈ پلیئرز لیزلو ڈیرے اور فیڈریکو ڈیلبونس کی کامیاب پیشقدمی

گسٹاڈ،لوس کابوس(اسپورٹس ڈیسک)میکسیکو میں جاری لوس کابوس اوپن کے لاسٹ 32 راؤنڈ میں نمبر سات سیڈ اٹالین کھلاڑی آندریاس سیپی کے سفر کا اختتام ہو گیا جب انہیں آسٹریلین حریف الیکس بولٹ نے صفر،چھ،چھ،دو اور چھ،تین سے ٹھکانے لگا کر پری کوارٹر فائنل مرحلے میں رسائی حاصل کرلی جہاں آسٹریلیا کے تھاناسی کوکیناکس کو ہرانے والے امریکا کے ڈینس کڈلا کے علاوہ نمبر چھ سیڈ امریکا کے اسٹیو جانسن،روس کے ایوجینی ڈونسکوئے ،آسٹریا کے سباسچین آفنر اور امریکا کے برینڈن ناکاشیما بھی جا پہنچے ہیں۔سوئٹزرلینڈ میں جاری سوئس اوپن کے لاسٹ 32 راؤنڈ میں نمبر سات سیڈ سربیا کے لیزلو ڈیرے نے برازیل کے تھیاگو سیبوتھ وائلڈ کو چھ،چار اور چھ،تین جبکہ نمبر پانچ سیڈ ارجنٹائن کے فیڈریکو ڈیلبونس نے میزبان ملک سوئٹزرلینڈ کے لیونارڈو ریڈی کیخلاف چھ،تین کے یکساں اسکور سے کامیابی کے سہارے آخری 16 کھلاڑیوں میں جگہ بنا لی جہاں ان کے ساتھ فرانس کے ہیوگو گاسٹن اور آسٹریا کے ڈینس نوواک بھی ہوں گے ۔ادھر کروشیا اوپن میں ہوم کنٹری کے ڈوئی آئیڈوکووچ،اٹلی کے الیسانڈرو جیانیسی اور اسپین کے برنابے زپاٹا میرالیس نے حریف کھلاڑیوں کو مات دے کر پری کوارٹر فائنل مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں