ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کیلئے پاکستانی ایتھلیٹس کا شیڈول

ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کیلئے پاکستانی ایتھلیٹس کا شیڈول

ماحور شہزاد گروپ ایل میں شامل،24جولائی کو جاپان کی اکانی سے پہلا میچ

ٹوکیو (سپورٹس ڈیسک)ٹوکیو اولمپکس 2020 میں شرکت کیلئے پاکستانی ایتھلیٹس کا شیڈول جاری کردیا گیا جس کے مطابق بیڈمنٹن میں ماحور شہزاد کو گروپ ایل میں شامل کیا گیا ہے ، وہ 24 جولائی کو جاپان کی اکانی یاماگوچی سے پہلا میچ کھیلیں گی۔جوڈو میں شاہ حسین شاہ کی پہلی باؤٹ 29 جولائی کو شیڈول ہے ۔ جیویلین تھرو میں ارشد ندیم 4 اگست کو پہلے مرحلے کے لیے ایکشن میں ہوں گے ۔دو سو میٹر دوڑ میں شریک نجمہ پروین دو اگست کو پہلی بار ایکشن میں ہوں گی۔ گلفام جوزف 24 جولائی کو دس میٹر ایئرپسٹل شوٹنگ مقابلے کے لیے ایکشن میں ہوں گے ۔خیل اختر اور جی ایم بشیر 25 میٹر ریپڈ فائر کے مقابلوں میں یکم اگست کو ایکشن میں ہوں گے ۔سوئمر حسیب طارق سو میٹر فری سٹائل کی ہیٹ کے لیے 27 جولائی کو پول میں اتریں گے ۔ ویٹ لفٹر طلحہٰ طالب 25 جولائی کو ایکشن میں دکھائی دیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں