سنٹرل کنٹریکٹ ، 32ہاکی پلیئرز کے فٹنس ٹیسٹ جاری

سنٹرل کنٹریکٹ ، 32ہاکی پلیئرز کے فٹنس ٹیسٹ جاری

کنٹریکٹ میں پلیئرز کو بالحاظ پرفارمنس اے ،بی،سی کیٹیگری میں رکھا جائیگا

کراچی (سپورٹس رپورٹر) پی ایچ ایف سنٹرل کنٹریکٹ کیلئے 32کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لاہور میں جاری ہیں ۔ دوروزہ سیشنز میں کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس ، سکل لیول کا جائزہ لیا جائیگا۔ ہیڈ کوچ قومی ہاکی ٹیم اولمپیئن خواجہ جنید، چیئرمین قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی اولمپیئن منظور جونیئر کھلاڑیوں کی پرفارمنس کا جائزہ لے رہے ہیں۔کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کا جائزہ لینے کے لئے چیئرمین قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی اولمپیئن منظور جونیئر بھی ان سیشنز میں موجود ہیں۔ کھلاڑیوں کی پرفارمنس کی جانچ ماہانہ بنیادوں پر ہوگی، ٹاپ 20 کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ آفر کئے جائینگے ، سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کو بالحاظ پرفارمنس اے ،بی اور سی کیٹیگری میں رکھا جائیگا، اے کیٹیگری کھلاڑی کو پچاس ہزار،بی کیٹیگری کو 40ہزار اور سی کیٹیگری کو 30 ہزار روپے ملیں گے ، کھلاڑیوں کی ماہانہ فزیکل فٹنس اور سکلز لیول کو مانیٹر کیا جائیگا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں