پاکستانی خاتون کا اعزاز، آٹھ ہزار میٹر بلند چوٹی سر کر لی

پاکستانی خاتون کا اعزاز، آٹھ  ہزار میٹر بلند چوٹی سر کر لی

پاکستانی خاتون کا منفرد اعزاز، بچے کی پیدائش کے چند ماہ بعد آٹھ ہزار میٹر بلند چوٹی سر کر لی۔نائلہ کیانی منفی 15 ڈگری کی ٹھنڈ اور ہوا کا تیز دباؤ برداشت کر کے پہلی بار ہی میں گاشر برم ٹو کی چوٹی سر کرنے میں کامیاب ہو گئیں

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)نائلہ سے قبل اب تک کسی پاکستانی خاتون نے ملک کی آٹھ ہزار میٹر کی پانچ چوٹیوں میں سے کوئی سر نہیں کی ، نائلہ کیانی نے 8035 میٹر کی بلندی پر جانے سے چند ماہ قبل ہی اپنے دوسرے بچے کو جنم بھی دیا تھا۔ ایک انٹرویومیں خاتون کا کہنا تھا کہ وہ باکسر اور فائٹر ہیں اور انہیں یقین تھا کہ ان کے اندر اتنا حوصلہ اور ہمت ہے کہ وہ چوٹی سر کرنے میں کامیاب ہوجائیں گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں